اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو متوقف کرنے کے فیصلے کو صحیح اور درست سمت میں مثبت قدم قراردیا ہے ۔
محمود عباس نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں کو متوقف کردیا ہے کیونکہ اسرائیل بیت المقدس کے حقائق کو بدلنے کی کوشش کررہا ہے ۔
عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول تک اسرائیل کی منہ زور اور معاندانہ پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
.......
/169